ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرکے تعزیت پیش کی ہے۔
انھوں نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ میں ایرانی عوام کی طرف سے، دل کی گہرائیوں سے عالمی برادری، بالخصوص پوپ فرانسس کے پیروکاروں کو جو ان کی جدائی کے سوگ میں ہیں، تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس تعزیتی پوسٹ میں کہا ہے کہ پوپ فرانسیس کی خرد اور شفقت بے شمار لوگوں کی زںدگی پر اثرانداز ہوئی اور انھوں نے اقوام ومذاہب کے درمیان امن و وحدت ک ترویج کی۔
انھوں نے کہا ہےکہ ہم اس غم میں شریک ہیں اور دل کی گہرائیوں سے ان کے سوگواروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ